امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

280

امریکی ریاست کولوراڈو میں برتھ ڈے پارٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریاست کے شہر کولوراڈو سپرنگ میں کنٹینر کے عارضی گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی، ملزم نے اپنی دوست سمیت موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ایک شدید زخمی نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔