اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 9 شہید

276

اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، فضائی حملے کے دوران تین بچوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں حماس کا کمانڈر بھی شہید ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملے کے دوران نو فلسطنییوں کو شہید کر دیا، یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فلسطینی احتجاج کر رہے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلیوں پر راکٹ حملے کیے تھے، تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر ظلم نہ رکا تو مزید حملے کریں گے۔