ریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنےکی خواہشمند ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے 70 پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ دی گئی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔
وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کررہےہیں، جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ولی عہد نے بہت سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔