ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے قران پاک کے 101 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات

300

1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،سور? البقرہ، آیت نمبر 83۔۔۔2 غصے کو قابو میں رکھو۔سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134۔۔3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،سورۃ القصص، آیت نمبر 77۔۔4 تکبر نہ کرو،سورۃ النحل، آیت نمبر 23۔۔5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،سورۃ النور، آیت نمبر 22۔۔6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،سورۃ لقمان، آیت نمبر 19۔۔7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،سورۃلقمان، آیت نمبر 19۔۔8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11۔۔9 والدین کی خدمت کیا کرو،سورۃا لعسراء، آیت نمبر 23۔۔10 والدین سے اف تک نہ کرو،سور ۃالعسراء، آیت نمبر 23۔۔11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،سورۃ النور، آیت نمبر 58۔۔12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،سورۃالبقرہ، آیت نمبر 282۔۔13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،سورۃ السراء، آیت نمبر 36۔۔14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280۔15 سود نہ کھاؤ،سورہ البقرۃ ، آیت نمبر 278۔۔16 رشوت نہ لو،
سورۃ المائدہ، آیت نمبر 42۔۔17 وعدہ نہ توڑو،سورۃ الرعد، آیت نمبر 20۔۔18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،سورۃالحجرات، آیت نمبر 12۔۔19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،سورۃ البقرہ، آیت نمبر 42۔۔20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،سورۃص، آیت نمبر 26۔۔21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،سورۃ النساء، آیت نمبر 135۔۔22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،سورۃ النساء، آیت نمبر 8۔۔23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،سورۃ النساء، آیت نمبر 7۔۔24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،سورۃ النساء، آیت نمبر 2۔۔25 یتیموں کی حفاظت کرو،سورۃالنساء، آیت نمبر 127۔۔26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،سورۃالنساء، آیت نمبر 6۔۔27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10۔۔28 بدگمانی سے بچو،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12۔۔29 غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12۔۔30 جاسوسی نہ کرو،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12۔۔31 خیرات کیا کرو،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 271۔۔32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔۔سورۃ المدثر، آیت نمبر 44۔۔33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،سورۃ البقرہ، آیت نمبر 273،،34 فضول خرچی نہ کیا کرو،سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67۔۔?35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،سورۃ البقرہ، آیت 262۔۔36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،سورۃ الذارات، آیت نمبر 24-27۔۔ 37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرہ، آیت نمبر44۔۔38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،سورۃ العنبوت، آیت نمبر 36۔۔39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 114۔۔40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 190۔۔41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 190۔۔?42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،سورۃ النفال، آیت نمبر 15۔۔43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 256۔۔44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،سورۃالنساء، آیت نمبر 150۔۔45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر، 222۔۔46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر، 233۔۔47 جنسی بدکاری سے بچو،سورۃ السراء، آیت نمبر 32۔۔48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،سورۃ البقرہ، آیت نمبر 247۔۔49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 286۔۔50 منافقت سے بچو،سورۃ البقرہ، آیت نمبر 14-16۔۔ ?51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،سورۃ آل عمران، آیت نمبر 190۔۔52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،سورۃ آل عمران، آیت نمبر 195۔۔53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،سورۃلنساء ، آیت نمبر 23۔۔54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،سورۃ النساء، آیت نمبر 34۔۔55 بخیل نہ بنو،سورۃ النساء، آیت نمبر 37۔۔56 حسد نہ کرو،سورۃ النساء، آیت نمبر 54۔۔57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،سورۃالنساء ، آیت نمبر 29۔۔58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،سورۃ النساء، آیت نمبر 135۔۔?59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 2۔۔60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 2۔۔61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 100۔۔62 صحیح راستے پر رہو،سورۃ الانعام، آیت نمبر 153۔۔63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 38۔۔64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،سورۃ الانفال، آیت نمبر 39۔۔65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 3۔۔?66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،سورۃالمائدہ، آیت نمبر 90۔۔67 جوا نہ کھیلو،سورۃ المائدہ، آیت نمبر 90۔۔68 ہیرا پھیری نہ کرو،سورۃالاحزاب، آیت نمبر 70۔۔69 چغلی نہ کھاؤ،سورۃ الھمز?، آیت نمبر 1۔۔70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31۔۔71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31۔۔72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،سورۃ التوب، آیت نمبر 6۔۔73 طہارت قائم رکھو،سورۃالتوب، آیت نمبر 108۔۔74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،سورۃ الحجر، آیت نمبر 56۔۔?75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،سورۃ النساء، آیت نمبر 17۔۔76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،سورۃ النحل، آیت نمبر 125۔۔77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،سورۃ فاطر، آیت نمبر 18۔۔78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،سورۃ النحل، آیت نمبر 31۔۔79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،سورۃ النحل، آیت نمبر 36۔۔80کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12۔۔81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،سورۃ النور، آیت نمبر 27۔۔82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،سورۃ یونس، آیت نمبر 103۔۔83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63۔۔84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورۃ توبہ، آیت نمبر 105۔۔85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،سورۃ الکہف، آیت نمبر 110۔۔ 89 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،سورۃ النمل، آیت نمبر 55۔۔ 87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،سورۃ توبہ، آیت نمبر 119۔۔88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو، سورۃ السراء، آیت نمبر 37۔۔89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،سورۃ النور، آیت نمبر 31۔۔90 ٰ اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،سورۃ النساء ، آیت نمبر 48۔۔ 91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،سورۃ زمر، آیت نمبر 53۔۔92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو، سورہ حم سجدہ، آیت نمبر 34۔۔93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،سورۃ الشوری، آیت نمبر 38۔۔ 94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13۔۔95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔سورۃالحدید، آیت نمبر 27۔۔96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،سورۃ المجادل، آیت نمبر 11۔۔97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،سورۃ الممتحن، آیت نمبر 8۔۔98 خود کو لالچ سے بچاؤ،سورۃ النساء، آیت نمبر 32۔۔99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،سورۃ البقرہ، آیت نمبر 199۔۔100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،سورۃ الضحی، آیت نمبر 10۔۔101 مجرموں پر ترس نہ کھاؤ. انہیں سر عام سزائیں دیا کرو۔سورۃ نور۔