اب ٹوئٹر آپ کو تہذیب سکھائے گا

114

سلیکان و یلی: ٹوئٹر نے ایک انوکھا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے غیر مہذب جواب دینے والے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہنے اور اپنے پیغام پر نظر ثانی کرنے کا کہا جائے گا۔ 

سوشل میڈیا پر برپا ہونے والے طوفان بدتمیزی سے کون واقف نہیں اور نہ صرف سیلیبریٹیز بلکہ ہم میں سے بھی بیشتر لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرولنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ صارفین کے  طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ٹوئٹر نے صارفین کو تہذیب سکھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے ہراساں کرنے والی اور جارحانہ ٹویٹس کی روک تھام کی جا سکے گی۔

اس نئے  فیچر کی بدولت جب بھی صارف کسی ٹویٹ کا جواب دے گا تو ایک پاپ اپ کھلے گا، جس میں جلی حروف میں لکھا ہوگا: ’کیا آپ ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنے مواد پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں؟‘ فی الحال یہ فیچر انگریزی زبان میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹمز کےلیے دستیاب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.