بری عادتیں چھوڑ دیں کورونا نہیں ہو سکتا: راکھی ساونت

337

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کی فیملی کو کورونا وائرس نہیں ہوسکتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا ہے اور اپنی تمام بری عادتیں چھوڑ دی ہیں بس صرف غصہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو بالکل کورونا نہیں ہو سکتا، میرے حصے کی ویکسین کسی اور کو لگا دی جائے ، میں بس یہ ہی کہہ سکتی ہوں۔