چینی خلائی اسٹیشن سے جدا ہونے والے راکٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ نہیں، امریکہ

241

امریکا نے کہا ہے کہ چینی خلائی اسٹیشن سے جدا ہونے والے راکٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں۔ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔

پنٹاگون ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتے یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5 بی راکٹ الگ ہو کر مدار سے باہر نکل چکا ہے۔