ایران: سوئس سفارتکار عمارت سے گر کر چل بسے

266

ایران میں سوئٹزرلینڈ کی سفارتکار کی عمارت سے گرنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس سفارت کار تہران میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہوئیں، سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے سفارت کار کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

51 سالہ سفارتکار کی لاش گارڈن میں مالی نے دیکھی۔ آنجہانی ڈپلومیٹ فرسٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔