ٹویٹرکا 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھولنے کا اعلان

55

کیلیفورنیا: آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.