انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے کیپشن اسٹیکرز کا اضافہ

92

انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز اور ریلیز کے لیے نئے ‘کیپشن اسٹیکرز’ متعارف کرائے ہیں جو ویڈیو کی آواز کو تحریر میں بدل دے گا۔

یہ کیپشن اسٹیکرز صارفین کو ویڈیو بغیر آواز کے دیکھ کر سمجھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ فیچر حس سماعت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے لیے بھی کارآمد ہوگا جو ویڈیوز کو بغیر آواز کے دیکھنا چچاہتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو پہلے انسٹاگرام ایپ میں اسٹوریز یا ریلز کیمرا استعمال کرکے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی یا فون گیلری سے کسی ویڈیو کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد اسٹیکر ٹرے کو اوپن کرکے وہاں نئے کیپشن اسٹیکر کو منتخب کرنا ہوگا جو آواز کو تحریر میں منتقل کردے گا۔

صارف اسٹائل، کیپشن اور ٹیکسٹ کی پوزیشن اور رنگ کو بھی بدل کر اپنی ویڈیو کے مطابق کرسکے گا، پوسٹ ہونے کے بعد یہ کیپشن ویڈیو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.