گینگ ریپ اور نسل کشی کی ٹوئٹس کے بعد کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ بند

291

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے گینگ ریپ اور نسل کشی سے متعلق متنازع متعدد ٹوئٹس کیے جانے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق کنگنا رناوٹ نے 4 مئی کو اپنی متعدد ٹوئٹس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات کے دوران مبینہ طور پر سیاسی جماعت ترینامول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے خواتین کے گینگ ریپ اور وہاں کے عوام کی نسل کشی کیے جانے سے متعلق دعوے کیے تھے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹس میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے عہدیداروں کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی بنگال کے انتخابات کے دوران ٹی ایم سی نے وہاں کم از کم 30 افراد کو قتل کیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ مغربی بنگال میں انتخابات جیتنے والی سیاسی جماعت کے ارکان نے لوگوں کے گھروں کو جلایا، خواتین کے ریپ کیے اور پرتشدد کارروائیوں میں 30 افراد کو ہلاک کیا گیا۔