مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین کارکنان خدمت پر تعینات

28

مکہ المکرمہ: پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین سعودی کارکنان کو زائرین کی خدمت پر تعینات کردیا گیا۔

سعودی میڈیا نے مسجد الحرام کی تصاویر جاری کردیں جن میں خواتین کارکنان زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ باپردہ اہلکاروں کی جانب سے خواتین زائرین کو آب زم زم پلایا جارہا ہے۔ کارکنان نے فیروزی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سفید رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے اور سیاہ رنگ کا نقاب ہے جبکہ ہاتھوں میں سفید دستانے ہیں۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب میں حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے بھی پہلی بار خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.