میانمار میں پارسل بم دھماکے میں رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک

298

ینگون: میانمار میں پارسل دھماکے میں معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی جماعت کے معزول رکن اسمبلی اور فوجی بغاوت کے مخالف 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ایک گاؤں میں فوجی بغاوت کے بعد ایک رکن اسمبلی، فوجی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ خفیہ طور پر رہائش اختیار کیئے ہوئے تھے۔ اُن کے ٹھکانے پر ایک پارسل آیا جسے کھولنے پر زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں رکن اسمبلی، 3 پولیس اہلکار اور پڑوسی ہلاک ہوگئے۔