کورونا وبا کے دوران دنیا کا محفوظ ترین ملک کونسا؟

51

جہاں عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہی ایشیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جو اس وبائی مرض سے محفوظ ترین رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کورونا سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سنگاپور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کوویڈ ریزیليئنس رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

بلومبرگ نے یہ فہرست اور ممالک کی درجہ بندی کئی چیزوں پر نظر رکھ کر کی ہے جن میں کووڈ کیس کی تعداد سے لے کر نقل و حرکت کی آزادی تک شامل ہیں۔

دوسری جانب کورونا ویسکینیشن کا موثر نظام سنگاپور کو نیوزی لینڈ پر برتری لینے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں زندگی تقریباً معمول پر آ چکی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سنگاپور میں کورونا کے معمولی کیسز سامنے آئے تھے تاہم ان پر بروقت قابو پا لیا گیا تھا۔ یہاں روزانہ تقریباً نئے متاثرین کی تعداد صفر ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں ہفتے کئی نئے کیسز سامنے آئے اور فوری طور پر اس کے لیے پابندیاں عائد کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.