لاہور: اداکارہ صبورعلی نے اداکارعلی انصاری کو اپنا شریک حیات چن لیا۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس معروف جوڑی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکار گلے میں ہار ڈالے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر علی انصاری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ’ ’بات پکی‘ ہماری فیملی کی نیک تمناﺅں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔