افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں 30 طلبا ہلاک، 60 زخمی

309

کابل: افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبا تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلبا کے لیے سامان لایا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔