سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

69

سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن لیمیٹڈ نے دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی دوڑ میں ایک مرتبہ پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت، عالمی سطح پر کی جانے والی موبائل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ ہے۔

مارکیٹ ریسرچ فرم کینالس نے کہا کہ چین کی شیاؤمی کارپوریشن بھی فروخت کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں شیاؤمی کے فونز کی فروخت 62 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 4 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی جبکہ اس کی حصص میں بھی 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت مکمل طور پر بحال ہونے اور امریکا میں کورونا ویکسین کی مہم شروع ہونے کے بعد دنیا بھر میں موبائل فونز کی فروخت 27 فیصد اضافے کے بعد 34 کروڑ 70 یونٹس تک یونٹس تک پہنچ گئی۔

جنوبی کوریا کی موبائل کمپنی سام سنگ نے اس سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.