دوسروں کو ہنسانے والے عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی شہری چل بسے

68

اپنے قہقوں کے منفرد انداز سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ہسپانوی شہری چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر اپنے قہقوں سے مشہور ہونے والے عالمی شہرتِ یافتہ ہسپانوی مزاح کار جون جویا بورجا 65 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

جون جوریا بورجا طویل عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج وہ دورانِ علاج چل بسے۔ اُن کو ’ال رستاس‘ کے نام سے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی۔

جون جویا بورجا کو 2007ء میں اُس وقت عالمی شہرت ملی جب وہ ایک انٹرویو میں موجود تھے اور کسی بات پر ایک دم سے ہنسے تھے۔ اُن کا یہ انداز لوگوں کو اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے بعد میں اس ویڈیو کلپ کو مختلف مقامات پر میمز کے لیے استعمال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.