ممبئی: بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے مختصر لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔
بالی ووڈ کی بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ سے پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ’’عجیب داستان‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں انہوں نے بولڈ کردار ادا کیا ہے۔
اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر بھیجنے والے پیغامات پڑھے اور ان کے جوابات بھی دیے جس میں ایک مداح کی جانب سے ان کے لباس پر تنقید کی گئی جس پر اداکارہ نے انہیں دلچسپ جواب دیا۔