فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے

229

فلسطین میں صدر محمود عباس نے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے جس کا الزام انہوں نے اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

رملہ میں صدر محمود عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح نہیں کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کی اجازت دے گا یا نہیں، اسرائیلی حکومت کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں موصول ہوا۔

فلسطین کی دو حریف سیاسی جماعتوں الفتح اور حماس نے 22 مئی کو مقننہ کے اور 31 جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ اگر اس معاہدے کے تحت انتخابات ہوتے تو فلسطین میں گزشتہ پندرہ برسوں میں یہ پہلے انتخابات ہوتے۔