تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج کے درمیان جھڑپیں کے باعث ایک شہری چل بسا، سترہ زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج میں پانی کے معاملے پر جھڑپیں ہوئیں، دونوں ممالک کا پانی کے ذخیرے پر ملکیت کا دعویٰ ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق کرغیزستان کی فوج نے تاجکستان کی بارڈر پوسٹ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاجک فورسز کی شیلنگ سے کرغیز ستان کی بارڈر پوسٹ تباہ ہوگئی، تنازع کا آغاز دونوں ممالک کی شہریوں کے ایک دوسرے پر پتھراو سے ہوا۔ بعد میں دونوں ممالک کی فورسز نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے باعث ایک شہری جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔