کورونا کی صورتحال: امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری بھارت چھوڑنے کی ہدایت

300

بھارت میں کورونا سے پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری بھارت چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری لیول 4 ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا بحران اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ طبی سہولیات ناکافی ثابت ہو رہی ہیں، امریکی شہری فوری طور پر وہاں سے نکلیں۔

یہ اپنی نوعیت کی ہائی لیول ہدایت ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو بھارت سے آنے والی پروازوں سے براہ راست آنا چاہیے۔