کولمبیا کی سرحد پرجھڑپوں میں وینزویلا کے8فوجی ہلاک

238

وینزویلا میں کولمبیا سے ملحقہ سرحد پر مسلح گروہوں سے کئی روز سے جاری جھڑپوں میں وینزویلا کے 8فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے مارے گئے اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ریاست اپورے کی  سرحد پر وزینزویلا کی فوج اور کولمبیا کے مسلح گروہوں کےدرمیان 21 مارچ سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور منشیات برآمد کی جاچکی ہے۔