شعیب اختر جون میں پی ایس ایل میچز کے مخالف

292

شعیب اختر نے پی ایس ایل کے باقی میچز جون میں کرانے کی مخالفت کردی۔اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہاکہ بھارت میں صورتحال تباہ کن ہے،انھیں آئی پی ایل روک دینا چاہیے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو میچزسخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کرائیں، بھارت جل رہا ہے لیگ کوملتوی کردینا ہی بہتر ہے،میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگئی تھی تو اب آئی پی ایل بھی کردی جائے، میرے خیال میں تو پی ایس ایل بھی جون میں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی پی ایس ایل اہم نہیں،لیگ پر خرچ ہونے والا پیسہ آکسیجن سلنڈرز پر خرچ کیا جانا چاہیے، لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے،اس وقت ہمیں کرکٹ ہیروز اور تفریح کی ضرورت نہیں، میں اس لئے سخت الفاظ استعمال کررہا ہوں کہ انسانی جانیں خطرے میں ہیں،ہم پاکستان اور بھارت میں لوگوں کی زندگیاں بچانا چاہتے ہیں۔