کورونا وائرس بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور معروف ہدایتکار کی جان نگل گیا

277

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں خوفناک حد اضافہ ہو رہا ہے مہلک وباء کی زد میں آ کرمتعدد فلم انڈسٹری کے اہم رہنما چل بسے ہیں، اسی حوالے سے ایک اور خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پر تامل فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار تھامیرہ کورونا کے باعث چنئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ ہدایتکار تھامیرہ کا اصلی نام شیخ داؤد تھا اورگزشتہ دنوں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہدایتکار کورونا کی تشخیص کے بعد چنئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ دن قبل ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا لیکن کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں نے صحت کے مسائل لاحق کردیے تھے۔

 

تھامیرہ آج صبح چنئی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔