انڈیا میں کورونا کے بدترین وار، پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر سے مدد کی اپیل کردی

284

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انڈیا کی عوام کو کورونا کی بدترین صورتحال سے نکالنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

پریانکا چوپڑہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو پیغام پہنچانے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ ہندوستان عالمی وبا سے شدید متاثر ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا نے مزید 55 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز منگوا لی ہیں، یہ آرڈر امریکا کی ضرورت سے زیادہ ہے۔

پریانکا چوپڑا نے امریکا کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی فراہمی پر اس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی صدر بائیڈن سمیت دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لیکن میرا دیس اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی دردمندانہ ٹویٹ میں اپیل کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا آپ لوگ ہنگامی بنیادوں پر ہندوستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کر سکتے ہیں؟