امریکا ، نیٹو کے اقدامات سے یورپ میں ملٹری تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے: روس

270

روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے اقدامات سے یورپ میں ملٹری تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یورپ میں ملٹری کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو ممالک ہیں، انکے اقدامات موجودہ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، امریکا یوکرین میں روسی سرحدی علاقوں میں قوم پرستی کا ہواد ے رہا جس سے ملٹری تصادم کے خدشے میں اضافہ ہورہا ہے۔

یوکرین کے صدر نے فوج کو روس کے حملے کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔