خانہ کعبہ میں باران رحمت، بارش کے دوران طواف کے روح پرور مناظر

232

خانہ کعبہ میں  خوب باران رحمت ہوئی، فرزندان دین نے بارش اور ژالہ باری کے دوران طواف کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر موجود زائرین نے یہ روح پرور مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ سے فلمبند کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اردو نیوز نے اس حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ مکہ مکرمہ میں  بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور عصر کی نماز ادا کی۔