آسٹریلیا نے بھارت سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

306

آسٹریلیا نے بھارت سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہو گا۔

سڈنی میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکوٹ موریسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک بھارت سے براہ راست فلائٹس آسٹریلیا نہیں آ سکیں گی، انہوں نے بھارت کے لیے امدادی پیکج بھجنے کا بھی اعلان کیا۔ پیکج میں 500 وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ سے زائد سرجیکل ماسک شامل ہوں گے۔ آسٹریلوی عوام پر پہلے سے ہی بھارت جانے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور خوفناک ہے، مزید 2 ہزار 764 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔