دنیا 2022 کے آخر تک معمول پر آ جائے گی، بل گیٹس

240

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے امید کا اظہار کیا ہے کہ  2022 کے آخر تک دنیا معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے میں دستیاب ہو گی جو کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دے گی۔

بل گیٹس کے مطابق 2022 تک کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے تاہم ان میں واضح کمی آ جائے گی۔

ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومتیں مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔