مکس مارشل آرٹ مقابلہ، کامارو عثمان نے جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کر دیا

405

مکس مارشل آرٹ فائٹر کامارو عثمان نے فلوریڈا میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں اپنے مدمقابل جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کرکے یو ایف سی والٹر ویٹ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔اس تاریخی فائٹ کو دیکھنے کیلئے 15 ہزار سے زائد شائقین سٹیڈٰیم میں موجود تھے۔ خیال رہے کہ کامارو عثمان اب تک 18 مرتبہ مسک مارشل آرٹ کے مقابلے جیت چکے ہیں۔کامارو عثمان کا فائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں مقابلے سے قبل ہی سب کو اپنی جیت سے آگاہ کر چکا تھا کیونکہ مجھے خود پر یقین تھا کہ میں یہ لڑائی ضرور جیتوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا شمار اس وقت مکس مارشل آرٹ کے بہترین فائٹرز میں ہوتا ہے۔شکست کے بعد جارج میسوائڈیل کا کہنا تھا کہ میں اب تک لگ بھگ 50 کے قریب پرو فائٹس میں حصہ لے چکا ہوں لیکن آج تک کبھی کسی نے مجھے ناک آؤٹ نہیں کیا۔ عثمان نے اپنی طاقت سے مجھے سرپرائز کیا اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ ضرورت سے زیادپ پراعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہی چیز میری شکست کا باعث بنی، میں فتح حاصل کرنے پر کامارو عثمان کو مبارکباد دیتا ہوں۔