اکشے کورونا کے مریضوں کیلیے مسیحا بن کر سامنے آگئے

286

 ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔