ابوجہ: نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے 20 طلبا اور عملے کو اغوا کیا تھ اور تاوان نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولی مار کر قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر 20 طلبا اور تدریسی عملے کو اغوا کرلیا تھا۔ اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
نائیجریا کی وزارت داخلی سیکیورٹی کے ترجمان نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ تین طلبا کی باقیات یونیورسٹی کے قریبی گاؤں سے ملی ہیں۔ اغوا شدگان کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں تاوان کے لیے طلبا کو اغوا کرنا عام بات ہے اور کچھ عرصے سے اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔