اسپین میں 22 افراد کو کورونا میں مبتلا کرنے والا شخص گرفتار

267

میڈرڈ: اسپین کے ایک جزیرے میں 22 افراد کو جان بوجھ کر کورونا سے بیمار کرنے پر ایک 40 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جزیرے مایورکا میں 40 سالہ شخص کو کورونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا۔

مذکورہ شخص نے کورونا ایس اوپیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا جس کے باعث آفس کے 5 کولیگز اور جیم کے 3 ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔