گلوکار علی حیدر امریکا میں ٹی وی شو کی میزبانی کیلئے تیار

262

گلوکار علی حیدر اب ہوسٹن میں ٹی وی شو کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،وہ امریکی ٹی وی چینل این ٹی وی ہوسٹن پر ‘دی علی حیدر شو’ کی میزبانی کریں گے ۔

واضح رہے کہ علی حیدر نے اپنے گانے "پرانی جینز” سے شہرت حاصل کی تھی، 1993 میں ریلیز ہونے والے البم کا یہ گانا اس وقت کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ پیشہ وارانہ طور پر میوزک سے منسلک رہے تاہم کیریئر میں ایک موقع پر بیٹے کی وفات کے سبب وہ میوزک سے دور ہو گئے۔ بعد ازاں ان کی صوفی گائیکی کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں واپسی ہوئی، انہوں نے نعتیں، نوحے اور حمد بھی پڑھیں۔