سابق مس ورلڈ اور اداکارہ سشمیتا سین ممبئی کے بجائے دہلی میں کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
سشمیتا سین نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ممبئی میں ابھی بھی آکسیجن سلنڈرز موجود ہیں اور اسی وجہ سے میں ان سلنڈرز کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ لیکن دہلی میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی ہے اور وہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔ خاص کر چھوٹے اسپتالوں میں لہذا اگر آپ بھی مدد کرسکتے ہیں تو کریں۔