کورونا وبا؛ کینیڈا نے بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

258

کینیڈا نے کورونا احتیاطوں کے پیش نظر بھارت اور پاکستان سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے لیے فضائی آپریشن 30 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ تجارتی اور مسافر بردار پروازوں پر یہ پابندی ان ممالک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے لیے کارگو پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مسافر بردار پروازوں پر بھی یہ پابندی عارضی ہے لیکن ہم مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آئندہ بھی فیصلے کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت سے کینیڈا آنے والے تمام مثبت کیسز میں سے نصف تعداد بھارتیوں کی ہے جبکہ پاکستان سے آنے والی پروازوں  میں بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔