کویت میں خاتون کے قتل کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا مجرم کو سزا دینے کا مطالبہ

289

کویت میں خاتون کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو مزید تحفظ اور مجرم کو سزا دے۔

کویت سٹی میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رواں ہفتے پیش آنے والے واقعے میں خاتون کو مرد نے ظالمانہ طریقے سے قتل کر دیا، خاتون دو مرتبہ اس کے خلاف ہراساں کرنے کے مقدمات بھی درج کروا چکی تھی۔ عدالت نے ملزم کو ضمانت دے دی ہے۔