نوجوان ڈرامہ وفلم سازوں کو5 کروڑروپے تک قرضے دینے کا اعلان

351

 اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرنٹ اورٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی۔ ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔