شوہر نے 4 سال گھر میں قید رکھا، کومل رضوی

300

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ اور بزنس وومن کومل رضوی نے اپنی ناکام شادی اور شوہر کے ظلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 4 سال تک گھر میں قید رہی تھیں۔

کومل رضوی اور شعیب ملک ندا یاسر کےشو ’’شان سحور‘‘ میں شریک ہوئے جہاں کومل رضوی نے پہلی بار اپنی ناکام شادی کے بارے میں بات کی ۔ کومل رضوی نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد اومان چلی گئی تھیں اور وہاں ان کا شوہر نہ صرف ان پر ظلم کرتا تھا بلکہ مارپٹائی بھی کرتا تھا۔

کومل رضوی نے بتایا کہ ان کا شوہر ذہنی طور پر بیمار تھا اور انہیں پیسے بھی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ بھوکے پیٹ بھی سوئیں۔ کومل نے کہا میں شادی کے بعد اومان گئی میرے شوہر مجھے وہاں ورکنگ ویزا نہیں دیتے تھے ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیتے تھے میں گھر میں قید تھی چار سال۔