وزیر خارجہ شاہ محمود کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

296

تہران: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا صدر اور ایرانی قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات صدارتی محل میں ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر پہ حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم  برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔