اقوام متحدہ کا امارات سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ‘ٹھوس ثبوت’ پیش کرنے کا مطالبہ

382

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ المکتوم کے زندہ ہونے سے متعلق ‘ٹھوس’ ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ فروری میں جاری ہونے والی ویڈیوز میں شیخہ لطیفہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کے والد نے انہیں دبئی میں اس وقت سے یرغمال بنایا ہوا ہے جب انہوں نے سال 2018 میں فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیوز میں شیخہ لطیفہ نے کہا تھا کہ انہیں خطرہ ہے کہ انہیں مار دیا جائے گا۔

جیینیوا سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ شیخہ لطیفہ کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ شہزادی سے متعلق مزید معلومات درکار ہیں۔