بھارتی اسپتال میں سلنڈرز سے آکسیجن گیس خارج ہونے پر کورونا کے 24 مریض ہلاک

265

ناسک: بھارت کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے کورونا وارڈ کو آکسیجن گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی جس کے نتیجے میں 24 مریض دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے اہم شہر ناسک کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن گیس کے اسٹوریج روم میں لیکیج کی وجہ سے کورونا وارڈ کے مریضوں کو آکسیجن سپلائی متاثر ہونے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

آکسیجن گیس اسٹوریج میں لیکیج اُس وقت ہوئی جب وہاں گیس بھری جارہی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا اسٹوریج روم گیس سے بھر گیا۔ آکسیجن سپلائی کرنے والے ادارے کے اہلکار مکمل طور پر بے بس دکھائی دیئے۔