ریاض: سعودی عرب توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے یونان سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان اور سعودی عرب کے درمیان طیارہ شکن طاقتور فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے سمجھوتے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ریاض میں دستخط کردیئے۔
یہ معاہدہ جدید اور طاقتور فضائی دفاعی نظام سے متعلق ہے جو سعودی عرب کے توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے نصب کیا جائے گا۔