جنگی مشقوں کے دوران انڈونیشیا کی بحریہ کی آبدوز لاپتہ

251

انڈونیشیا میں بحریہ کی ایک آبدوز جنگی مشقوں کے دوران لاپتہ ہو گئی ہے۔ آبدوز میں 53 اہلکار سوار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔ یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملکوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ساخت کی آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں لاپتہ ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے۔