روس کا جوابی وار،10امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

298

ماسکو: روس نے دس امریکی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔

مؤقر خبر رساں ادارے آر ٹی نے بتایا ہے کہ روس نے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے جواب میں دس امریکی سفارتکاروں کو نکال دیا ہے۔

امریکہ نے گزشتہ روز روس پرپابندیاں عائد کرتے ہوئے روسی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔