نیویارک: کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا کے مشہور ترین شوٹںگ گیم ’ کال آف ڈیوٹی‘ نے دو ملین ڈالر کی ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا ہے۔
رواں سال تین جون سے شروع ہونے والی ’ کال آف ڈیوٹی موبائل ورلڈ چیمپئن شپ ‘ آٖفیشل اسپانسر سونی ہے۔ اس مقابلے میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں کو کے لیے اس عالمی مقابلے میں بیس لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ جسے علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کیا جائے گا۔
کال آف ڈیوٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی شرائط و ضوابط شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ کھلاڑی ’ کال آف ڈیوٹی ‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔