وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے وزڈن کی جانب سے 2021 کے لیے ’کرکٹرز آف دی ایئر‘ میں جگہ بنالی۔
محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شان دار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔ محمدرضوان نے گزشتہ سال دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔