ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک مصورہ بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فن سے دنیا کو متعارف کروانے کیلئے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ پینٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر کے نیچے انہوں نے امریکی شاعر سیلویا پلاتھ کا شعر لکھا۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے ۔