امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ، جہاں افغان صدر سے ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر بائیڈن کے افغانستان سے فوجی انخلا کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کابل پہنچ گئے،، جہاں انکی صدر اشر ف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا سے افغانستان اور امریکا کے تعلقات کمزور نہیں ہونگے۔